LIVE

لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر احتجاج

ویب ڈیسک
June 12, 2021
 

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی نےکے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ کےالیکٹرک کو اضافی بجلی دینےکے باوجود لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی ہے۔

کراچی میں کے الیکٹرک کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر احتجاج دھرنا دیا۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے، شدید گرم موسم میں بھی شہری لوڈ شیڈنگ کے باعث بلبلا رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے اور قومی تحویل مین لینے کا مطالبہ کیا۔