LIVE

یورو کپ : ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا

ویب ڈیسک
June 12, 2021
 

کوپن ہیگن میں ہونے والے یورو کپ کے میچ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کرسچین ایرکسن کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ میدان میں گرپڑے— فوٹو: سوشل میڈیا

یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں ڈنمارک کے فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد میچ معطل کردیا گیا۔

کوپن ہیگن میں ہونے والے یورو کپ کے میچ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کرسچین ایرکسن کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ میدان میں گرپڑے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے فٹ بالر کرسچین ایرکسن کی طبیعت اب بہتر ہےانہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔

واقعے کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ معطل کردیا گیا ہے، میچ روکا گیا تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔