LIVE

عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کیلئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے، ن لیگ

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

مسلم لیگ ن  پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لیگی منحرف ارکان  اسمبلی کی ملاقات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کیلئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا ان لوٹوں سے کوئی تعلق نہیں، یہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے، سب لوٹے اور بلیک میلرز عمران خان کو مبارک ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا بجٹ سرمایہ داروں جبکہ عثمان بزدارکا بجٹ سہولت کاروں کیلئے ہے۔

خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے 10 سے زائد ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔