LIVE

برطانوی سائنسدانوں کا ’کوویڈ الارم‘ بنانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

چھت پر نصب الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی محض 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا، سائنسدانوں کا دعویٰ— فوٹو: ریسرچ رپورٹ

برطانیہ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے الارم بنالیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) اور ڈرہم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چھت پر نصب الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی محض 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔

محققین کا اِس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ فی الحال ابتدائی نتائج پر مبنی ہے تاہم اس کا تفصیلی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوویڈ الارم کلاس رومز، گھروں، کیئر ہومز اور طیاروں میں نصب کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل پر بھیجے گا۔