LIVE

کیا مرینہ اور شہناز دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گی؟

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

فوٹو فائل

ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں اداکاری کرنے والی مرینہ اور شہناز کی جوڑی کو مداحوں نے پھر سے ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

اداکارہ مرینہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ شہناز شیخ کے ہمراہ کھڑی ہیں، چہرے پر دلکش مسکراہٹ سجائے دونوں نے مداحوں کے ذہنوں میں ماضی کی یادیں تازہ کردیں۔

مرینہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ شاندار دن رہا، شہناز اور میں 35 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ ہیں۔

اداکارہ کے اس مبہم کیپشن نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا۔

ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ 

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ لوگ کسی پراجیکٹ میں ساتھ آنے والے ہیں؟ 

دیگر صارفین نے مرینہ اور شہناز کو ایک ساتھ دیکھ کر گزرے دنوں کی یادیں تازہ ہونے کا اعتراف کیا۔

اسکرین شاٹ

دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان اور عائزہ خان سمیت اردو مام نامی بلاگر نے بھی اس پوسٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل تنہائیاں حسینہ معین نے لکھا تھا جو 1986 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ ڈرامے میں مرینہ خان نے 'سنیا' جب کہ شہناز شیخ نے 'زارا' کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں آصف رضا میر، بدر خلیل، بہروز سبزواری اور قاضی واجد شامل تھے۔