LIVE

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کیخلاف کل کی ریلی منسوخ کردی

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف کل کی ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیوایم  پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بہادرآباد میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت کے خلاف کل کی ریلی منسوخ کردی جائے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے قبل 15 جون کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔