LIVE

خورشید شاہ کے بھتیجے کا کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

33 سالہ غلام مرتضیٰ شاہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، غلام مرتضیٰ شاہ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے کا کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رہنما پی پی خورشیدشاہ کے بھتیجے غلام مرتضیٰ شاہ کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

33 سالہ غلام مرتضیٰ شاہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،  غلام مرتضیٰ شاہ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں بھی خورشید شاہ کے اک بھتیجے سید عدیل شاہ انتقال کرگئے تھے جس کی وجہ سے خورشید شاہ کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔