LIVE

ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

محبوب علی
June 15, 2021
 

فوٹوفائل

حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات  کھولنےکے اعلان  کے بعد  ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزورٹ کو بھی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔

حکومت کے طرف سے اعلان کے بعد سطح سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر واقع مالم جبہ ریزورٹ کو بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، سیاحتی مقامات بند ہونے سے جہاں شہری ذہنی باؤ کا شکار ر ہے وہیں ہوٹل اور سیاحتی انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا۔

مالم جبہ ریزورٹ کھلنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان کا کہناتھا کہ  سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حالات نارمل ہوگئے، وزیر اعظم پاکستان بھی چاہتے ہیں کہ سیاحت کو فروغ ملے۔

عالمی وبا کورونا کے کسیز میں کمی آنے اور سیاحت کھلنے کے بعد مالم جبہ کے رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے سیاحوں نے بھی اس حسین وادی کا رخ کرلیا ہے۔ 

سیاحوں نے بھی مالم جبہ کو کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔