LIVE

فلور ملز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں گندم پر ٹیکس بڑھانےکی تجویز مستردکردی

ویب ڈیسک
June 15, 2021
 

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ وفاقی بجٹ میں گندم کے ٹرن اوور پر سالانہ ٹیکس بڑھانے اور چوکر کی قیمت پر17 فیصد سیل ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں ، اس سے 20 کلو آٹےکا تھیلا 90 روپے مہنگا ہوجائےگا۔

 فلور ملز ایسوسی ایشن کےمرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اور پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا نے لاہورمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ سستا آٹا شہریوں کا حق ہے، حکومت نے چوکر کی سیل پر دوبارہ سیلز ٹیکس لگا دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ گندم کی اسمگلنگ سے متعلق صرف ذہنی فتور ہے، ایک سے دوسرے ضلع میں گندم جانےکو اسمگلنگ نہیں کہتے، 20 لاکھ ٹن تک گندم درآمدکرنا پڑے گی۔

بدرالدین کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی 85 ارب کی سبسڈی کادعویٰ جھوٹا ہے، 13 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ، ٹیکس ختم نہ کیا گيا تو ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہيں۔