LIVE

کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، معروف بھارتی اداکار کو ضمانت مل گئی

ویب ڈیسک
June 15, 2021
 

سیشن کورٹ نے اداکار کو 25 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا— فوٹو:فائل 

بھارت کے معروف ٹی وی اداکار پرل وی پوری کو کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ضمانت مل گئی۔

گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے پرل وی پوری کو کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا۔

بھارتی شہر وسائی کی مقامی عدالت نے آج پرل پوری کو کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ضمانت دے دی ہے۔

سیشن کورٹ نے اداکار کو 25 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

ضمانت کے بعد پرل پوری کی آج رات میں رہائی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پرل پوری پر ساتھی اداکارہ کی کمسن بیٹی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ پرل پوری نے ’دل کی نظر سے خوبصورت‘، ’میری ساسو ماں‘ اور ’ناگن 3‘ سمیت کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پرل پوری رئیلٹی شوز میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔