LIVE

ویڈیو: ایک ہاتھ سے بچے کو تھامے خاتون کا دوسرے ہاتھ سے شاندار کیچ

ویب ڈیسک
June 16, 2021
 

میجر لیگ بیس بال میں ہونے والے میچ کے دوران خاتون تماشائی نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 'لیکزی وِٹمور 'کے ایک ہاتھ میں ان کا تین ماہ کا بیٹا تھا جب کہ دوسرے ہاتھ سے انہوں نے بال کیچ کی۔

سین ڈیگو پادریس اور شکاگو کبز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑی نے بال کو ہٹ کیا جوکہ تماشائیوں کے اسٹینڈ کے اوپر کی جانب گئی۔

 بعد ازاں فاؤل بال نیچے کی طرف آئی جسے لیکزی نے اچھل کر ایک ہاتھ سے پکڑ لیا۔

لیکزی کے اس شاندار کیچ کی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی تعریف کی۔ 

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خواتین کیلئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جو ہم نا کرسکیں۔

اسکرین شاٹ