چڑیا لائی دال کا دانہ، آدمی لایا چاول کا دانہ، دونوں نے مزے سے کھایا، بچوں کی یہ نظم آج حقیقت میں نظر آئی۔
ایک شخص اور ایک چڑیا کی ایک ہی پلیٹ میں سے کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 68 ہزار لائکس مل چکے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک یوزر نے شیئر کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں چڑیا کے ساتھ ایک ہی پلیٹ سے مزے سے کھانا کھانے والے شخص بظاہر اس یوزر کے والد ہیں، وہ کھانا کھا رہے تھے کہ ایک چڑیا کہیں سے اُڑ کر آئی اور اُن کی پلیٹ میں سے دانہ چگنے لگی۔
ویڈیو میں دیکھے جانے والے شخص نے تنگ یا ناراض ہونے کے بجائے چڑیا کے سامنے مزید کھانا رکھ دیا اور دونوں ایک ہی پلیٹ سے مزے سے کھاتے رہے۔