LIVE

نئی دلی میں کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس، محبوبہ مفتی کو بھی دعوت نامہ موصول

ویب ڈیسک
June 19, 2021
 

محبوبہ مفتی کونئی دلی میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ کشمیر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی نےکانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی اور کہا کہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے، اس پرمشاورت کر رہی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 24 جون کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی ہے ، مقبوضہ کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت نریندرمودی کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے تمام اہم سیاسی رہنماؤں کو دعوت نامےبھیجےہیں۔