LIVE

بلاول کا ’فادرز ڈے‘ پر والد آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

ویب ڈیسک
June 20, 2021
 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’فادرز ڈے‘ پر اپنے والد و سابق صدر  آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بلاول نے والد کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ آصف زرداری نے جمہوریت کی بحالی کیلئے کسی جرم کے بغیر 12 برس جیل میں گزارے اور 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کو بحال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاک چین اقتصادی راہ داری کی بنیاد رکھی اور غریبوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت کئی اقدامات کیے۔