LIVE

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،نیوزی لینڈکی بھارت کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک
June 20, 2021
 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

ساؤتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ، نیوزی لینڈ کی طرف سے کائل جیمی سن نے صرف 31 رن کے عوض وکٹیں حاصل کیں ۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 101رنز بنالیے تھے۔

 اس قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی، جب کہ  پہلے روز بارش کے باعث ٹاس تک نہ ہوسکا تھا۔وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز  ملیں گے۔