LIVE

دورہ انگلینڈ، پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے

ویب ڈیسک
June 20, 2021
 

فوٹو،پی سی بی

انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکان نے ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق لاہور کے ہوٹل میں پہنچنے پر تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی،تمام افراد کو ٹیسٹنگ کے بعد روم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ 25 جون کو براستہ ابوظبی انگلینڈ روانہ ہوگا، برمنگھم پہنچنے پر اسکواڈ  ڈربی میں تین روز کی روم آئسولیشن کرے گاجس کے بعد قومی اسکواڈ ٹریننگ کا اہل ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلےگی۔