LIVE

اداکارہ سارہ خان نے امید سے ہونے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

کچھ عرصہ قبل اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں______فوٹو فائل

سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی اداکارہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 'الحمداللہ ہمارے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا'۔

اسی کیپشن کے ساتھ گلوکار فلک شبیر نے بھی انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی بانٹی۔

خیال رہے اس سے قبل گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی تھیں تاہم طبیعت ناساز ہونے کی وجہ واضح نہیں کی گئی تھی۔

یہ تصویر شیئر کرنے کے کچھ روز بعد ہی فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز اسٹوری شیئر کی جو کہ ایک تصویری خاکہ تھا۔ گلوکار نے اس پر کیپشن لکھا تھا یہ رشتے کی خوبصورتی ہے۔

فلک کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جب کہ مداحوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ جوڑا جلد ہی ماں باپ بننے والا ہے تاہم دونوں میں سے کسی نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔