LIVE

خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

جیونیوز کےمطابق واقعہ ضلع خیبر کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں مکان کی بوسیدہ چھت نیچے آگئی۔

 ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثے میں ماں، بیٹا اور ایک بیٹی جاں بحق ہوئے جب کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔