LIVE

’نوشین شاہ کمال کی اداکارہ ہیں‘

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

فائل فوٹو

اداکار یاسر حسین نے نوشین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں کمال کی اداکارہ قرار دیا ہے۔

یاسر حسین نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ اور اداکارہ نوشین شاہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کیلئے کہا گیا۔

اداکار نے نوشین شاہ کو منتخب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو ترجیح دینی چاہیے، نوشین کمال کی اداکارہ ہیں جنہیں ان کے مطابق کردار کی آفر نہیں کی جاتی لہٰذا نوشین کو بہتر کردار وں کی پیشکش کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں یاسر حسین نے نوشین پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کی شادی میں بِن بلائے مہمان کے طور پر آئی تھیں جس پر دونوں کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔ 

صارفین کی جانب سے بھی یاسر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔