LIVE

کراچی میں دو روز کے تعطل کے بعد کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

کراچی میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کے باعث بند کیا گیا ویکسی نیشن کا عمل دو روز کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

کراچی کے خالق دینا ہال میں کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ایکسپو سینٹر میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی ویکسین لگوانے پہنچ گئی تھی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق وفاق کی جانب سے سائنو ویک کی 4 لاکھ 32 ہزار خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔