LIVE

وزيراعظم نے مفتی عزیزکیس میں ذاتی دلچسپی لی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

ڈپٹی انوسٹی گیشن جنرل (ڈی آئی جی) لاہور پولیس  شارق جمال نےکہا ہےکہ وزيراعظم عمران خان نے مفتی عزیز الرحمان کیس میں ذاتی دلچسپی لی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا تھا کہ مفتی عزیز کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے،ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھر پور چالان عدالت میں پیش کریں گے۔

ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا تھا کہ 295 بی کے بارے میں قانونی رائے لے کر اسے بھی کیس میں شامل کر یں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس کیس پر آئی جی پنجاب سے رابطے میں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں اگر مزید کوئی شخص زیادتی کا نشانہ بنا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے ، ویڈیو کتنی پرانی ہے یہ ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔