LIVE

ارطغرل غازی کے ہیرو سے فراڈ کرنیوالے ملزم کاشف کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
June 22, 2021
 

فائل فوٹو

لاہور: ارطغرل غازی کے ہیرو اور ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر نے ضمانت کرالی۔

ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس نے چند روز قبل جعل سازی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

ترک اداکار نے جعل سازی کرنے پر کاشف ضمیر کے خلاف آئی جی پنجاب کو شکایت کی تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیا۔

گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے اسے  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تاہم اب ملزم نے ضمانت کرالی ہے۔

عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔

ملزم کاشف ضمیر کی کارپر جعلی نمبرپلیٹ اورریوالونگ لائٹ لگانے، اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت  منظور ہوئی ہے۔