LIVE

ویڈیو: پاکستانی کرکٹر کے چھکے سے ان کی اپنی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
June 22, 2021
 

انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران پاکستانی بلے باز کے شاندار چھکے سے ان کی اپنی گاڑی کا ہی شیشہ ٹوٹ گیا۔

کراسلی شیلڈ کوارٹر فائنل کے دوران بلے باز آصف علی نے شاندار چھکا لگایا جس سے گیند باؤنڈری کے باہر گئی لیکن آصف علی کو اس شاندار چھکے سے مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

کرکٹر کے چھکے کی وجہ سے بال باؤنڈری کے باہر کھڑی آصف علی کی اپنی گاڑی کے شیشے پر جالگی جس سے گاڑی کا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔

بال اپنی گاڑی پر جاتی دیکھ کر آصف علی نے سرتھام لیا اور پچ پر بیٹھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو دیکھیں