LIVE

واسع جلیل اور دہشتگرد کے درمیان مبینہ ٹیلی فونک گفتگو میڈیا کے سامنے پیش

ویب ڈیسک
June 22, 2021
 

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)  نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے رہنما واسع جلیل اور گرفتار دہشت گرد کے درمیان مبینہ ٹیلی فونک گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کردی۔

سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا نیٹ ورک بانی ایم کیو ایم، انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل چلاتے تھے، انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کو لڑکوں کو بھارت بھیجنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، میرپور خاص سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

عمر شاہد نے کہا کہ2003 میں یہ لڑکے تربیت کے لیے بھارت گئے تھے، گرفتار ملزمان سے اینٹی ائیر کرافٹ گن، رائفل، ایک ہینڈ گرینیڈ، دو پستول اور کئی راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔