LIVE

ممکن ہے جلد خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرتا نظر آؤں، فیروز خان

ویب ڈیسک
June 23, 2021
 

کچھ روز قبل اداکار فیروز خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے انکشاف کیا تھا— فوٹو فائل

اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ ممکن ہے وہ مستقبل میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکار فیروز خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ خلیل الرحمان نے آپ کے لیے کہا تھا کہ آپ کبھی اداکار نہیں بن سکتے جس پر فیروز خان نے اعتراف کیا کہ خلیل الرحمان قمر نے ایسا کہا تھا۔

اب اسی ویڈیو کے حوالے سے ٹوئٹر پر موجود ایک خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ ’پرانی کہانی، ممکن ہے کہ جلد ہم ساتھ کام کرتے نظر آئیں‘۔