LIVE

ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر میں 800 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک
June 23, 2021
 

800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 94 ہزار 393 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 1785 ڈالر برقرارہے۔