LIVE

امریکا میں عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص ہلاک اور 51 لاپتہ ہوگئے

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کثیر المنزلہ عمارت جزوی طورپر منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور  9زخمی ہوگئے جبکہ 51 افراد لاپتہ ہیں۔

12 منزلہ عمارت کے ملبےتلےمزید افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امریکی میڈیاکےمطابق میامی میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت جزوی طورپر منہدم ہوگئی ہے، 80سے زائد ریسکیو  یونٹس ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ملبےسےنکالے جانے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ عمارت کیسے گری یہ ابھی واضح نہیں ہوسکاہے۔