LIVE

فلورز ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

ویب ڈیسک
June 26, 2021
 

فوٹوفائل

گندم اور آٹے پر ٹیکس واپس لیے جانے کی یقین دہانی کے بعد فلورز ملز ایسوسی ایشن نے 30 جون کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب عاصم رضا اور دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ عوام کو سستا ا ور معیاری آٹا فراہم کرنا چاہتے ہیں، ٹرن اور سیلز ٹیکس ختم کر نے پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ٹیکس لگنے سے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 100 روپے کلو مہنگا ہو جانا تھا تاہم حکومتی یقین دہانی کے بعد اب 30 جون کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔