LIVE

’حکومت ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل اور حکومتی جہاز کے روٹ کی تفصیلات سامنے لائے‘

ویب ڈیسک
June 28, 2021
 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل اور حکومتی جہاز کے روٹ کی تفصیلات سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں جہاز یہاں سے اسرائیل گیا، اگر اس فلائٹ کا یہی روٹ تھا تو اجازت کس نے دی؟

بلاول نے سوال کیا کہ جہاز نے یہاں آکر ذلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کسے اٹھایا؟

بلاول نے کہا کہ اسرائیلی نیوز ایجنسی نے وہاں کے محکمہ دفاع سے اجازت لےکر خبر شائع کی، دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔