LIVE

ویڈیو: نشے میں دھت دولہا اسٹیج پر ہی گرپڑا

ویب ڈیسک
June 29, 2021
 

نشہ اچھے اچھوں کو حقیقت سے بیگانہ کردیتا ہے اور یقین نہیں آتا تو زیر نظر ویڈیو کو دیکھ لیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں بھارت میں ہونے والے شادی کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ 

ویڈیوکوانسٹاگرام پر ’تھوڑی زیادہ پی لی یار ‘ کے کیپشن کے ساتھ ڈالا گیا ہے۔

ویڈیو دولہا کی دلہن کو ہار پہنانے کے وقت کی ہے  جس میں نشے میں دھت دولہا اسٹیج پر دلہن کو ہار پہنانے کی رسم کے لیے موجود ہے۔

ویڈیو میں دلہن کے برابر میں اس کی والدہ موجود ہے اور اس دوران نشے میں جھومتے دولہا نے ہار اپنی دلہن کی بجائے ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

عین اسی لمحے دلہا کے عقب میں موجود شخص اس کو پکڑ کر کھینچتا ہے اور اس دوران دولہا تھوڑا ہوش میں آتے ہوئے دلہن کو ہار پہنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن نشے کے باعث وہ ہار پہنانے میں ناکام ہوکر اسٹیج پر گرپڑتا ہے۔

دولہا اس بار بھی کوشش میں ناکام رہتے ہوئے اسٹیج پر ہی گرجاتا ہے۔