دُلہن نے سسرال پہنچتے ہی دولہا کو تھپڑ رسید کردیا

فوٹوفائل
فوٹوفائل

شادی کے کچھ عرصے بعد میاں بیوی کے مابین لڑائی جھگڑے تو معمول سی بات ہے لیکن سسرال پہنچتے ہی شوہر کو تھپڑ مار کر واپس میکے آجانا غیر معمولی بلکہ کسی بھی لڑکی کے لیے ناممکن سا عمل ہے ۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جونپورسے تعلق رکھنے والی لڑکی نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کو تھپڑ مارا  اور پھر میکے واپس آگئی۔

دلہن کا دولہے کو تھپڑ مارنے کا واقعہ جونپور کے لواین گاؤں میں پیش آیا جہاں دلہن نے سسرال پہنچ کر گاڑی سے اترتے ہی دولہا کو تھپڑ مارا اور پھر اپنا عروسی لباس تبدیل کرکے واپس میکے چلی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن کے سسرال پہنچتے ہی دولہا کو تھپڑ مارنے اور پھر واپس میکے آجانے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، سسرال والوں سے جب یہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس بھی معاملے کو سلجھا نہ سکی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ دلہن کو شادی کے روز ہی دولہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا علم ہوا جس پر اس نے رد عمل کا اظہار کیا۔


مزید خبریں :