LIVE

کورونا کی مختلف ویکسینز سے قوت مدافعت زیادہ بہتر ہوتی ہے، تحقیق

ویب ڈیسک
June 29, 2021
 

ایک تحقیق کے مطابق کورونا کی مختلف ویکسینز سے لوگوں میں قوت مدافعت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔

 امریکی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جرمنی میں جاری تحقیق میں لوگوں کو پہلی ڈوز ایسٹرا زینیکا کی لگائی گئی، اُس کے 2 مہینے بعد دوسری ڈوز فائزر کی لگائی گئی تو پتہ چلا کہ دو مختلف ویکسین لگنے والوں میں قوتِ مدافعت 4 گنا زیادہ رہی۔

اس کے علاوہ کورونا ویکسین سائنو فارم کے دونوں ڈوز کے بعد فائزرکا ایک ڈوز لگانے سے بھی جسم میں کوویڈ وائرس کے خلاف زبردست قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے جب کہ 2 ڈوزکے شیڈول میں فائزر اور ایسٹرا زینیکا دیا جانا بہتر رہتا ہے اور ایسٹرا زینیکا کی تین ڈوز سے بہتر مدافعت ملتی ہے ۔

تحقیق کے مطابق فائزر اور موڈرنا ویکسین کورونا کے خلاف طویل عرصے تک مدافعت دیتی ہیں۔