LIVE

واٹس ایپ کا نیا فیچر

ویب ڈیسک
June 30, 2021
 

فوٹو بشکریہ ویب بیٹا انفو

عالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.21.14.3 استعمال کرنے والوں کیلئے 'ویو ونس' کا فیچر متعارف کروادیا۔

ایپلی کیشن میں بہتری اور صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کئی نئے فیچرز متعارف کرواتا رہا ہے تاہم ویو ونس فیچر کے حوالے سے بھی کئی روز سے خبریں سرگرم تھیں کہ جلد ہی یہ صارفین کے استعمال میں ہوگا۔

ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کا آغاز آج سے بیٹا ورژن 2.21.14.3کے صارفین کیلئے ہوچکا ہے۔

اس فیچر کے تحت جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی وہ انہیں چیٹ میں ایک بار ہی دیکھ سکے گا، اگر چیٹ بند کرکے دوبارہ کھولی تو وہ ویڈیوز اور تصویریں غائب ہوچکی ہوں گی۔

آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں یہ فیچر موجود ہے یا نہیں؟ پتا لگانے کا طریقہ

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے آپ کو یہ ویو ونس کا آپشن دکھائی دے گا۔

فوٹو بشکریہ ویب بیٹا انفو

اگر آپ اس آپشن کو منتخب کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بھیجیں گے تو وہ شخص انہیں ایک بار ہی دیکھ سکے گا جس کے بعد آپ کو نوٹیفکیشن بھی موصول ہوگا کہ اس شخص نے انہیں دیکھ لیا ہے۔