LIVE

ایف بی آر نے رواں مالی سال کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا

اشرف ملخم
June 30, 2021
 

فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے  رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 4ہزار 725 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے جب کہ رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4ہزار 700 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 18.2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا،گزشتہ سال ایف بی آر نے 3 ہزار 997 ارب روپے کے محصولات  اکٹھے کیے تھے۔