LIVE

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی شادی کب ہورہی ہے؟

ویب ڈیسک
July 05, 2021
 

ایوارڈ شو کی تقریب میں دونوں نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا_____فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں دونوں اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتارہے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں جوڑے نے بتایا کہ ان کی شادی کب تک ہوگی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان سے شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کی شادی رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گی۔

ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش دِکھائی دے رہے ہیں۔ شادی کے حوالے سے مداحوں نے دونوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ مارچ 2021 میں منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، انہوں نے انگلی میں پہنی خوبصورت انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار کو اپنی پوسٹ میں مینشن کیا تھا۔