LIVE

خواتین کو اپنی مرضی سے لباس زیب تن کرنے دیں: متھیرا کا ناقدین کو جواب

ویب ڈیسک
July 05, 2021
 

متھیرا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ کیوں لوگ دوسروں کے اسٹائل پر تنقید کرتے ہیں خواتین کواپنی مرضی سے لباس زیب تن کرنے دیں —فوٹو فائل

ہمیشہ اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہنے والی متھیرا نے  اداکاراؤں کے لباس پر  تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

متھیرا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ ’کیوں لوگ دوسروں کے اسٹائل پر تنقید کرتے ہیں، خواتین کواپنی مرضی سے لباس زیب تن کرنے دیں۔‘


متھیرا نے مزید لکھا: 'اُن کا جسم ان کی مرضی، جو لباس پہن کر وہ خوشی محسوس کریں خواتین کو وہی لباس پہننا چاہیے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ لو گ گھر بیٹھ کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، انہیں چاہیے وہ اپنے کام سے کام رکھیں دوسروں کےمعاملات میں مداخلت نہ کریں۔

متھیرا نے صارفین سے درخواست کی کہ کےخود بھی جیو  اور خواتین کو  بھی اُن کی مرضی سے جینے دو۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شریک اداکاراؤں کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کی گئی تھی۔