LIVE

مجال نہیں کہ استاد کے سامنے کسی سے بدتمیزی کریں: فیضان شیخ

ویب ڈیسک
July 06, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

معروف میزبان اور اداکار فیضان شیخ نے ٹک ٹاکرز کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کچھ روز قبل نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے پروگرام میں میزبان فیصل قریشی ٹک ٹاکرز کے ہمراہ سالگرہ کا گانا گارہے تھے کہ اچانک خاتون ٹک ٹاکر نے ساتھ کھڑے اپنے دوست کی گردن پر تھپڑ رسید کردیے۔

فیصل قریشی اس غیراخلاقی حرکت کو برداشت نہیں کرسکے اور لائیو شو کے دوران خاتون پر برس پڑے۔

اسی حوالے سے میزبان اور اداکار فیضان شیخ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ 4 سال لائیو مارننگ شو کیا لیکن کبھی مجال نہیں کی کہ اپنے استاد سے یا ان کے سامنے کسی اور سے بدتمیزی کریں۔

اسکرین شاٹ

فیضان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے سب کچھ سیکھا بھی، ڈانٹ بھی کھائی، بے حد پیار بھی ملا، کبھی نا ختم ہونے والی سپورٹ بھی ملی لیکن یہ کرنے کی جرات کبھی نہیں ہوئی۔

اداکار و میزبان نے فیصل قریشی کو مینشن کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔