LIVE

دلیپ کمار کی وہ محبت جن سے وہ شادی نہ کرسکے

ویب ڈیسک
July 07, 2021
 

فوٹوفائل

برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے اداکارہ سائرہ بانو سے 1967 میں شادی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی محبت بھارتی اداکارہ کامنی کوشل تھیں اور یہ محبت بالی وڈ فلم شہید کے سیٹ پر پروان چڑھی۔

فوٹوفائل

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار اس محبت کو ازدواجی تعلق میں بدلنے کے حامی تھی لیکن اداکارہ کامنی کوشل کے بھائی اس رشتے کے مخالف تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کامنی کوشل چونکہ اس وقت اپنی مرحوم بہن کے بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کی خاطر ان کے شوہر سےشادی کرچکی تھیں لہٰذا ان کے لیے اس رشتے سے باہر آنا خاصا مشکل تھا۔

فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کے مطابق کامنی کے بھائی نے دلیپ کمار کا اپنی بہن سے پیچھا چھڑوانے کے لیے اداکار کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی مصنفوں کی جانب سے تو یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامنی کوشل اور دلیپ کمار کی محبت کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد کامنی کے بھائی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔