دلیپ کمار نے 50 سالہ کیرئیر میں 65 سے زائد فلموں میں کام کیا

فوٹوفائل
فوٹوفائل

برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے 50 سال سے زائد عرصے کے کیرئیر میں 65 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

حالات زندگی

دلیپ کمار پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں کاروبار کے سلسلے میں ممبئی منتقل ہوئے تھے، اداکاری سے قبل یوسف خان پھلوں کے سوداگر تھے۔

ازدواجی زندگی

دلیپ کمار نے  1967 میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

50 سالہ طویل فلمی کیرئیر

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960 میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

20 سال کے یوسف خان فلم ’جوار بھاٹا‘ میں دلیپ کمار کے نام سے ہیرو کے رول میں آئے اور بھارتی فلمی صعنت پر طویل عرصے تک چھائے رہے۔

فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

دلیپ کمار 1940 سے 1960 کی دہائی میں بھارتی سنیما پر چھائے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں  دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں۔

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار نے فلم کوہ نور، آزاد اور گنگا جمنا میں کامیڈی اداکاری کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ لوگوں کو ہنسانے کا فن بھی جانتے ہیں۔

اعزازات

دلیپ کمار  کی خدمات کے پیش نظر انہیں بھارتی فلموں کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1998 میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :