LIVE

جب دلیپ کمار نے وزیراعظم عمران خان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی

ویب ڈیسک
July 07, 2021
 

دلیپ کمار نے ایک موقع پر وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیرئیر اور خیراتی کاموں کا ذکر کیا اور مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔ 

 عوامی گفتگو کے دوران دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ آپ سب پاکستان کے رہنے والے اور  عمران  کے عزیز و اقارب عظیم ہیں کہ ان کے اندر اس قدر شجاعت والا، ہمت والا ایک شخص ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کرتے کرتے اپنے آپ کو کہاں سے کہاں لے آیا ہے۔

دلیپ کمار نے اپنے بیان  عمران خان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم آپ کے شامل حال ہو۔