LIVE

آر یا پار کرنے والے پاؤں پکڑنے کی سیاست تک آ گئے، بلاول کی لیگی قیادت پر تنقید

ویب ڈیسک
July 07, 2021
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن لیگ کی قیادت پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ آر یا پار کرنے والے پاؤں پکڑنے کی سیاست تک آ گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں وزیراعظم بننے کے لیے پاؤں پکڑنے پڑے تو پکڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف آج بھی عدم اعتماد لائیں تو ساتھ دیں گے لیکن آئندہ حلوے یا نہاری کھانے کے لیے سیاسی ا تحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد جیالے بنی گالہ کا رخ کرکے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی منہگائی، غربت اور بے روزگاری ہے۔