LIVE

کابل، بھارتی عملے کو نکالنے کیلئے آئے جہاز میں افغان فوج کیلئے اسلحہ لانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
July 11, 2021
 

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی پر بھارت کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

افغانستان سے بھارتی سفارت کاروں کا انخلا جاری ہے جس کی بھارتی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عملے اور مبینہ ’را‘ ایجنٹوں کو نکالنے کیلئے آئے جہاز میں افغان فوج کیلئے اسلحہ بھی لایا گیا۔

اس اقدامات پر تجزیہ کاروں نےسوالات اٹھا دیے ہیں کہ بھارت ایک طرف طالبان سے مذاکرات کررہا ہے تو دوسری طرف افغان فوج کواسلحہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کابل اور قندھارائیرپورٹ پربھارتی فضائیہ کے سی17 کارگو طیاروں کی تصاویربھی سامنے آگئیں جن میں بھارتی جہازوں سے سامان اتارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے افغانستان میں شدید لڑائی کے باعث قندھار قونصل خانے کے بھارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔