LIVE

’کورونا کی مکمل ڈوز لگوانے والے وائرس کی تمام اقسام سے محفوظ ہیں‘

ویب ڈیسک
July 12, 2021
 

فائل فوٹو

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ جن افراد کو کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگ چکی ہیں وہ کورونا کی  تمام قسموں بشمول ڈیلٹا سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

سی ڈی سی اور ایف ڈی اے کے ایک مشترکہ بیان مین کہا گیا ہےکہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز  لینے والوں کو کسی قسم کا بوسٹر شاٹ یعنی تیسری خوراک لگوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ بوسٹر شاٹ لگوانے چاہئیں یا نہیں، اس حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، اگر ایسی کوئی بات سامنے آئی تو اس سے فوراً عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگوا لی ہیں ان کو 6 مہینے بعد بوسٹر شاٹ لگوانا چاہیے تاکہ ڈیلٹا جیسے ویریئنٹ سے تحفظ حاصل ہوسکے۔