LIVE

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ویب ڈیسک
July 14, 2021
 

10 گرام سونے کی قدر 43 روپے اضافے سے 93364 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قدر ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 43 روپے اضافے سے 93364 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر فی اونس ہے۔