LIVE

2 ڈوز لگوانے کے باوجود برطانوی وزیر صحت کورونا میں مبتلا

ویب ڈیسک
July 18, 2021
 

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے باوجود برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ ان میں بیماری کی معمولی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم اب کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

برطانوی وزیرِ صحت ساجد جاوید فی الحال گھر سے ہی اپنے کام انجام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ساجد جاوید نے جمعہ کے روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات بھی کی تھی۔