LIVE

قربانی کے گوشت کی بو ختم کرنے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک
July 22, 2021
 

فائل فوٹو

قربانی کے گوشت میں سے ایک مخصوص قسم کی مہک آتی ہے جس کی وجہ سے اکثر افراد اسے نہیں کھاتے جب کہ  کچھ لوگ اس بو کے باعث متلی اور قے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔

تاہم قربانی کے گوشت میں سے آنے والی بو کو باآسانی ختم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ نمبر 1:

قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے ہوئے لہسن اور سرکہ لیں۔ لہسن کو کوٹ کر سرکے کے ساتھ ملائیں اور پیسٹ بنالیں۔

اب یہ پیسٹ اِس طرح گوشت پر لگائیں کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔

پیسٹ لگانے کے بعد گوشت کو ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں، بو کا نام و نشان تک باقی نہ رہے گا۔

طریقہ نمبر 2:

روٹی پکانے والا آٹے کا خشکا (آٹے کی بھوسی) لیں اور اس کی موٹی تہہ پورے گوشت پر لگادیں۔ تہہ لگانے کے بعد گیلا ہاتھ اس گوشت پر پھیریں تاکہ خشکا گوشت پر ٹھہر جائے، آٹا لگے اس گوشت کو 2گھنٹے کیلئے رکھیں۔

 بعدازاں اسے دھو لیں اور استعمال کریں۔ چاہیں تو اِسے فریز بھی کرسکتے ہیں۔