LIVE

2 منہ والے سانپ کی شکارکو ہڑپنےکی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
July 25, 2021
 

امریکا سے تعلق رکھنے والے برائن بارکزک نے حال ہی میں دومنہ والے سانپ کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی —فوٹو:سوشل میڈیا

خدا کی قدرت  کو کبھی نہیں جُھٹلایا  جاسکتا وہ بے شک جو چاہے کر سکتا ہے۔

سانپ کو ایک خطرناک جانور  سمجھا جاتا ہے اگر وہ انسان کو کاٹ لے تو  انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے  ،سانپ اپنے ایک منہ سے اتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر سانپ کے دو منہ ہوں تو وہ کتنا خطرناک ہوجائےگا؟

جی ہاں 2 منہ والا سانپ

  عام طور  پر  تمام جاندار وں کا ایک منہ ہوتا ہے  مگر ان دنوں سوشل میڈیا پر 2 منہ والے خطرناک  سانپ  کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے وی لوگر  'برائن بارکزک' نے حال ہی میں دومنہ  والے سانپ کی ایک ویڈیو  انسٹا گرام پر شیئر کی ۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کے 2  منہ ہیں اور وہ بیک وقت اپنے دونوں منہ سے ایک ساتھ  2چوہوں کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔

صارفین کی جانب سے  اس حیرت انگیز سانپ کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے  اور  دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔