23 مئی ، 2020
امریکا میں ایک عجیب الخلقت بلی کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے حیران کن طور پر 2 منہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست اوریگون میں ہوئی ہے اور اس بچے کا نام بسکٹ رکھا گیا ہے۔
بلی کے مالک کے مطابق حیران کن طور پر بلی کا بچہ اپنے دونوں منہ سے کھا سکتا ہے جب کہ بعض اوقات ایک منہ سے کھارہا ہوتا ہے تو اسی وقت دوسرے منہ سے میاؤں کر رہا ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اس طرح کے بلی کے بچے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں تاہم ان کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے لیکن بلی کے مالک کو اس حوالے سے اچھی امید ہے۔