LIVE

نورمقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک
July 26, 2021
 

سابق سفارت کارکی بیٹی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو عدالت نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرملزم ظاہرجعفرکو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھاکے روبروپیش کیا گیا ۔

پبلک پراسیکیوٹر ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پستول برآمدکرلی ہے، موبائل فون برآمد کرناباقی ہے، مزیدجسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کو 2 روزکے لیے پولیس کےحوالےکردیا ۔ 

مقتولہ نور مقدم کے والد کے وکیل شاہ خاور نے میڈیاسےبات چیت میں کہاکہ کیس کی مزید تفتیش کےلیے موبائل فون کا ریکارڈ بہت ضروری ہے، امید ہے پولیس کی تفتیش جلدمکمل ہوگی، جس کے سامنے جرم ہورہا ہو اور وہ پولیس کو اطلاع نہ دے تواس پر کارروائی ہوتی ہے۔