LIVE

وزیراعظم بننے کی خواہش اور عمران خان سے موازنے پر مہوش حیات پر تنقید

ویب ڈیسک
July 27, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات وزیراعظم سے اپنا موازنہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

مہوش حیات جیو نیوز کے پروگرام ایک دِن جیو کے ساتھ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس دوران انہوں نے سیاست میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ایک کرکٹر تھے تو جب وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی، میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن آگے جاکر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔

اسکرین گریب

اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ واقعی اب پاکستان میں اتنا برا وقت آگیا ہے، آپ کی اتنی تعلیم نہیں ہے جتنی کہ عمران خان کے پاس ہے اور وہ اب تک کے بننے والے پاکستانی وزرائے اعظم میں سب سے بہترین ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان یونہی وزیراعظم نہیں بنے ان کی 23 سال کی محنت ہے جس کے بعد انہیں عہدہ حاصل ہوا ہے، برائے مہربانی آپ اپنا موازنہ باوقار وزیراعظم سے کرنا بند کریں۔

ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اداکارہ نے حلوہ سمجھا ہوا ہے چیزوں کو۔

رضیہ یاسر نامی صارف نے اداکارہ کے بیان کو صدی کا  لطیفہ قرار دیا۔